18 اکتوبر 2014 - 12:55
ترکی کو سلامتی کونسل کی غیر دائمی سیٹ حاصل کرنے میں تاریخی شکست

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے غیر دائمی ارکان کا انتخاب مکمل ہوگیا ہے لیکن ترکی کو سلامتی کونسل کی غیر دائمی سیٹ حاصل کرنے میں زبردست اور تاریخی شکست ہوئی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے غیر دائمی ارکان کا انتخاب مکمل ہوگیا ہے لیکن ترکی کو سلامتی کونسل کی غیر دائمی سیٹ حاصل کرنے میں زبردست اور تاریخی شکست ہوئی ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے غیر دائمی ارکان کا انتخاب ہوا جس میں انگولا، ملائشیاء، نیوزی لینڈ، ونزوئلا اور اسپین کثرت آراء کے ساتھ منتخب ہوگئے۔مذکورہ ممالک پہلی جنوری 2015 سے دوسال کی مدت تک سکیورٹی کونسل کے رکن رہیں گے اور ارجنٹائنا ، آسٹریلیا، لوکزامبورگ ، جنوبی کوریااور روانڈہ کی جگہ لیں گے۔ سکیورٹی کونسل کی غیر دائمی رکنیت حاصل کرنے کے لئے ترکی نے بھی بڑے زور و شور کے ساتھ شرکت کی لیکن اسے شکست ہوگئی ، ترکی کا نیوزی لینڈ اور اسپین کے ساتھ مقابلہ تھا نیوزی لینڈ نے 145 ، اسپین نے 121 ووٹ حاصل کرکے سکیورٹی کونسل کی غیر دائمی رکنیت حاصل کرلی اور ترکی کو شکست سے دوچار کردیا ترکی صرف 109 سے رہ گيا۔

.......

/169